وزیراعظم اسلام آباد میں احتجاج کرنیوالی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کریں،ظفرخان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے اسلام آباد میں احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی حمائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی اور سردی کے باوجود قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں لیڈی ہیلتھ ورکرزگزشتہ کئی روزسے احتجاج کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیںمگر وزیر اعظم ان کے پاس جاکر انہیں کوئی تسلی تک نہیں دے سکے۔

ان ماؤں بہنوں سے حکومت معافی مانگے، مطالبات تسلیم کرکے انھیں گھر بھجوائے۔ انہوںنے کہا کہ حکمران اپنے محلوں اور بنگلوں کو بچانے کیلئے کروڑوں اور اربوں خرچ کررہے ہیں اگر یہ پیسہ عوام پر خرچ کیا جاتا تو شاید عوام کاکوئی مسئلہ حل ہوجاتا ۔حکومت نے پی ڈی ایم کے احتجاج کو روکنے کے لئے لاکھوں روپے کنٹینروں پر خرچ کردیئے اگر یہی پیسہ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دے دیا جاتا تو ان کی دادرسی ہوسکتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے موجودہ تنخواہوں میں ان کیلئے گھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن ہیں مگر بے حس حکمران کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔حکمرانوں کا آئینی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پاس جائیں اور ان کے مطالبات سن کر انہیں پورا کریں جھک کر ان معافی مانگیں اور انہیں گھر بجھوانے کا انتظام کریں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں