اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ،سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے درخواست گزاروں کو فراہم کردہ سہولیات کو تفصیلی چیک کیا اور انہیں درپیش بعض مسائل کے حل کے لئے انچارج سنٹر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سٹاف کو حاضری اوروقت کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود درخواست گزاروں سے سروسز کی فراہمی اوران سے سٹاف کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹرکے مسلسل دورے کرکے انتظامی امور پر گہری نظررکھی جارہی ہے۔انہوں نے انچارج سنٹر کوزیرالتواء امور تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی اور صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقراررکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے انسداد کورونا اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں