فیصل آباد:طلاق کا دعویٰ دائر کرنے پر مشتعل بھائیوں نے بہن کے سسر کو گلہ دبا کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 27 جنوری 2021 21:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) طلاق کا دعویٰ دائر کرنے پر مشتعل بھائیوں نے بہن کے سسر کو گلہ دبا کر مار ڈالا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی میں 217 گ ب کے رہائشی عتیق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم محمد خالد کو شک وشبہ تھا کہ بھائی غلام عباس نے اسکی ہمشیرہ عالیہ صادق کو اغواء کیا اور اس کی طلاق کا دعویٰ کرایا اسی رنجش پر ملزم محمد خالد وساتھیوں نے اس کے والد عبدالرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر ابدی نیند سلایا، پولیس نے وقوعہ کے 28 روز بعد ملوث ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں