حلقہ این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے،میاں محمد طاہر جمیل

ملک میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، ‘ ’’تبدیلی‘‘ عوام کی بدحالی میں تبدیل ہوچکی ہے،ممبرپنجاب اسمبلی

جمعہ 26 فروری 2021 22:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد طاہر جمیل ‘ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور الیکشن کے روز دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ‘ ’’تبدیلی‘‘ عوام کی بدحالی میں بدل چکی ہے ۔

ملک میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی ورکرزپارٹی کاقیمتی سرمایہ ہیںجن کوعزت وتوقیراور ان کاجائز مقام دلوانے کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھی جائے گی‘مسلم لیگ ن کویونین کونسل کی سطح پر فعال اور مضبوط بنایاجائے گا‘ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دینے والوں نے کشکول کو مزید بڑا کرکے ڈیڑھ سال میں ریکارڈ قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد کے سنگین نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔حکمرانوں نے دوسال کے دوران عوام کی تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ بدترین مہنگائی اور بے روز گاری سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں