عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں:ثاقب منان

منصوبوں کو رواں مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے اس ضمن میں فنڈز لیپس نہیں ہونے چاہیں: ڈویژنل کمشنر فیصل آباد

بدھ 23 جون 2021 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر وترقی کے جاری منصوبوں کو رواں مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے اس ضمن میں فنڈز لیپس نہیں ہونے چاہیں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرامز فیز I،II،III کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا طاہر اقبال ودیگر افسران کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرانے کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کریں اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹس حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ منصوبوں کو رواں مالی سال کے اندر مکمل کرانے کے لئے سرگرم ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں