فیصل آباد‘مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، دکاندار لہولہان

علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ملزمان نے بھتہ نہ دینے گولیوں کا نشانہ بنایا

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، دکاندار لہولہان، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ملزمان نے بھتہ نہ دینے گولیوں کا نشانہ بنایا، اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں، متاثرہ شخص کی ’’دہائی‘‘۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خلیل جبران سکنہ منیر آباد گلی نمبر7 نے تھانہ رضا آباد میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 21ستمبر کو پونے چار بجے دن برادرم غلام باہو اور ملک نصیر کے ہمراہ اپنی تجارتی دکان واقع گلی نمبر 5/6 علی ٹائون میں موجود تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے آ کر فائرنگ شروع کر دی، شہباز بیگ نے پسٹل سے فائر کیا جو خلیل جبران کی بائیں پنڈلی پر لگا، دوسرا فائر اعجاز بیگ نے کیا جو مذکورہ سائل کی دائیں پنڈلی پر جا لگا جبکہ ملزمان فرحان اور احسن بٹ نے ہوائی فائرنگ کر کے شدید خوف وہراس پھیلا دیا اور ملزمان دکان سے تقریباً 85000 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ملزمان ریکارڈ یافتہ اور ان کیخلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں لہٰذا اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں