ڈاکوئوں نے مزاحمت پرنوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پرنوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ واردات کے دوران ایک زخمی ڈاکو بھی پکڑا گیا ‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں بازار نمبر1 گلی نمبر8میں منشی محلہ کے رہائشی قاری عارف محمود کا جواں سالہ بیٹا اسامہ کلیم شہید کالونی نمبر 1سے جارہا تھا کہ مذکورہ علاقہ میں پہنچنے پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو ڈاکوئوں نے اسے گولیاں مار دیںجسکے نتیجہ میں اسامہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس دوران ایک ڈاکو بھی زخمی حالت میں پکڑا گیا جسکی شناخت خلیل ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی زخمی ہونیوالے ڈاکو کو ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد داخل کرایا جہاں پولیس حراست میں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ‘ رضا آباد پولیس نے مقتول اسامہ کی نعش مارچری منتقل کرکے مزیدقانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں