پنجاب ،بے ضابطگیاں کر نے والے افسران کیخلاف کارروائیاں تیز ،سات وارڈنز کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے فارغ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:02

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں لائسنسنگ میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسران کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ،مختلف اضلاع کی7 وارڈنز کوکرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹا کرہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس میں کرپشن کی شکایات پر ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا کی ہدایت پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 ڈی ایس پیز کو کلوز کیا گیا ، درجنوں وارڈنز کومعطل اور نوکری سے فارغ کردیا گیا ،ڈی ائی جی ٹریفک کی جانب سے گزشتہ روزپنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے لائسنسنگ وارڈنزکوبے ضابطگیوں میں ملوث پانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے،7 ٹریفک وارڈنز کو بسلسلہ انکوائری کلوز ٹریفک ہیڈکواٹرز کر دیا گیااور انکوائری کا اغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں