محکمہ سماجی بہبود نے گداگروں کے خلاف آپریشن کر کے 775مرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا

پیر 25 اکتوبر 2021 17:49

فیصل آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء):محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے انسداد گداگری مہم کے تحت گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں شاہرات وچوکوں اور دیگرپبلک مقامات سے 775مرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے کر سنٹر منتقل کرایا جن میں 740 مرد،35 خواتین بھکاری شامل ہیں جبکہ 761 کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔

(جاری ہے)

اینٹی بیگری سکوارڈ نے 9 ستمبر سے اب تک ضلع بھر میں عوامی مقامات، شاہرات،پارکس،مارکیٹوں وبازاروں اور تعلیمی اداروں کے باہر روزانہ کی بنیاد پرآپریشن کیا اور شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والوں کو پکڑا۔محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے بھکاریوں کے خلاف آ پریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں