فیصل آباد ڈویژن میں مجموعی طور پر6لاکھ 9 ہزار 536خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) فیصل آباد ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کا مجموعی طور پر75.08 فیصد ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر6لاکھ 9 ہزار 536خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔فیصل آباد میں 2 لاکھ 32ہزار 279،جھنگ میں ایک لاکھ 76 ہزا ر 194، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ 12ہزار 517 جبکہ چنیوٹ میں 88ہزار546گھرانوں میں راشن کی تقسیم مکمل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کمشنرسلوت سعید کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔گزشتہ روزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈویژن بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 9ہزار695،انسپکشنزکیں،زائد قیمت وصول کرنے پر268 گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی319شکایات پردکانداروں کو3لاکھ91ہزار روپے جرمانہ،38دکاندار گرفتاراور ایک دکان سیل کرائی۔ کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول اقدامات میں کسی لمحہ بھی نرمی نہیں ہونی چاہیے اور گرانفروشوں وذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ اوور چار جنگ کی نوبت نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں