فیصل آباد، خاتون کو جنسی ہراساں کرنیوالا نوجوان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او محمد علی ضیاء نے فوٹیج سامنے آنے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتار کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ڈویژن عثمان منیر سیفی نے چار گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عزیز الرحمان نامی اوباش کو عثمان سیفی نے تھانہ بٹالہ کالونی منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں