وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی قیمت 4500سی3500 اور20کلوآٹے کی قیمت2800سی2000کرکے غریب عوام کے دل جیت لئے ،حاجی اکرم انصاری

جمعہ 26 اپریل 2024 22:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گندم کی قیمت 4500سی3500 اور20کلوآٹے کی قیمت2800سی2000کرکے غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں 800روپے کمی بہت بڑاریلیف ہے اب ہوٹلوں سی20روپے میں ملنے والی روٹی 16روپے میں مل رہی ہے اس کے علاوہ گھی کی قیمت میں بھی20روپے کلومیں کمی کی گئی ہے غریب عوام کااصل مسئلہ ہی روٹی کاہے اس پر وزیراعلیٰ نے خصوصی حکمت عملی طے کرکے جوفیصلہ کیاہے اسے تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھاجائے گا۔

اُن کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آئوٹ پریڈمیں پولیس کی وردی پہن کرشرکت خواتین پولیس کے ساتھ اظہارمحبت اورعوام کوانصاف کی فراہمی کاپیغام دیاہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20کلو تھیلا کی قیمت صوبہ بھر میں 2800 روپے رہی مگر مریم نواز شریف کی غریبوں کی خدمت کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں منگل 23اپریل کو گندم کی قیمت 4800 روپے من سے کم ہو کر 3300 سے 3500 روپے فی من تک آگئی ہے۔

اس کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000روپے کر دی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے جس طرح معاشی استحکام کے لئے ایران اورسعودیہ سمیت دیگر دوست ممالک کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی طے کی ہے توقع ہے کہ بہت جلدعوام کویوٹیلٹی بلزمیں بھی کمی کی خوشخبری ملے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں