ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 18:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈی آئی جی کامران عادل کو سی پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا، کامران عادل انتہائی پروفیشنل، دبنگ اور فرض شناس افسر ہیں ڈی آئی جی کامران عادل آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، ڈی آئی جی لیگل اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں کامران عادل کا تعلق تیسویں کامن سے ہے کامران عادل نے 2003میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی کیرئیر کے آغاز میں کامران عادل نے اسلام آباد میں ASPصدر، سٹی، سٹاف آفیسر ٹو آئی جی اسلام آباد، اور ASPشہزاد ٹائون کے عہدوں پر فرائض ادا کئے کامران عادل نے ایس پی سٹی اسلام آباد، ایس پی سی آئی ڈی اسلام آباد اور ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی کے عہدوں کی ذمہ داریاں ادا کیں۔

(جاری ہے)

کامران عادل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی قصور، ایس پی سیکیورٹی ڈویژن لاہور کے عہدوں پر بھی تعینات رہے کامران عادل ایس پی ٹریننگ چوہنگ، اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں