پا کستا ن سمیت دنیا بھر میں عا لمی یو م مزدور منا یا

مقصد مزدور طبقہ کیسا تھ اظہار یکجہتی ،ان کے مسا ئل کے خا تمہ اور سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کر نا ہے

بدھ 1 مئی 2024 22:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پا کستا ن سمیت دنیا بھر میں عا لمی یو م مزدور منا یا گیا ، پا کستا ن سمیت دنیا بھر میں عا لمی یو م مزدور منا یا گیا ،اس کے منا نے کا مقصد مزدور طبقہ کیسا تھ اظہار یکجہتی ،ان کے مسا ئل کے خا تمہ اور سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کر نا ہے ،انٹر نیشنل لیبر آر گنا ئز یشن کے زیر اہتما م مزدور طبقہ کے مسا ئل کے تدارک کیلئے کو ششیں جاری ہیں ، حکومت پا کستا ن نے یکم مئی 1972کو پہلی مر تبہ با ضا بطہ طور پر سر کاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشو ں کا دن قرار دیا تھا ،جس کے بعد ہر سا ل یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کی جا تی ہے ، فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبا ت ،سیمنارز،ریلیوں ،جلوسوں اور واک کا اہتما م کیا گیا ، آن لا ئن کے مطا بق ملک بھر کی طرح نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے مزدور ڈے کے موقع پر محنت کشوں سے اظہار یکجہتی منانے اور مزدور مسائل حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر بڑا پڑاؤ ڈالا۔

(جاری ہے)

جاگ مزدور جاگ کے عنوان سے ہونے والے اس پڑاؤ کی قیادت فیڈریشن کے مرکزی رہنما میاں اعجاز حسین ، امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کی۔ فیڈریشن کی ملحقہ یونیز ریلوے پریم یونین، ایریگیشن ایمپلائز پاسبان یونین ، پاسبان رکشہ ڈیلرزاینڈ باڈی میکرز ایسوسی ایشن، پاسبان رکشہ،ٹیکسی ڈرائیورز یونین، پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن، پاسبان لیبر موومنٹ،مزدور ورکرز اتحاد آئی ایل ایف، الکاسب رکشہ یونین و دیگر کے کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خالد محمود چوہدری، ظہیرالدین بابر، نورالدین، ماسٹر نذیر، رانا جاوید اقبال، محمد ندیم، رانا الیاس، گل خان، رضوان اعوان، حافظ سہیل، زاہد عباس ، نوید شہزاد و دیگر سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔رکشہ ویگن ڈرائیورزنے گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی۔ کارکنان نے اپنے حقوق کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ شرکاسے اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے گرد طواف کرنے والے مزدور لیڈروں اور بیرونی ایجنڈے کو پورا کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے محنت کشوں کو تقسیم کیا۔

حکمران طبقہ نے اپنی عیاشیوں کی خاطر غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون کے آنسو رولائے۔ مسائل کے گرداب میں پھنسے محنت کشوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ملک کی سیاسی لیڈر شپ صرف اپنے مفادات اور کرسیوں کیلئے دست و گریباں ہیں۔ ایوان اقتدار میں رہنے والوں نے غریب محنت کش کو مایوس کیا، دوران اقتدار محنت کشوں کے حقوق سے کھلواڑ کیااور بیروزگاری اور مہنگائی کے گرداب میں پھنسایا، اس موقع پر محنت کشوں کو پچھتاوے اور دکھ کے آنسورونے کی بجائے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے ایک پیج پر آنا ہوگا،خالد محمود چوہدری نے کہاکہ شگاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان کی لازوال جدوجہدکے نتیجہ میں آج دنیابھرمیں مزدورسر اٹھا کرچلنے کے قابل ہیں۔ان کی بے مثال قربانیوں نے سرمایہ دارانہ نظام کی جڑیں ہلادیں جو آج بھی دنیابھرکے مزدوروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج بھی ریلوے سمیت تمام سرکاری اور نجی شعبے کے مزدور اپنے حقوق اور کم اجرت ملنے پر حکومت کی عدم توجہی پر پریشان دکھائی دیتا ہے۔

مزدوروں کے مسائل سے باخبر حکومت مزدوروں کے حال و حالات کو بدلنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ حکومت کو چاہیے مزدوروں کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے،ریلوے پریم یونین کے کارکنوں نے بعدازاں این ایل ایف کے زیراہتمام ہونے والی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں، میڈیکل الانس اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، پاکستان ریلوے میں بلا مقصد نچلے سٹاف کی ریشنلائزیشن فوری طور پر ختم کی جائے، اگر ڈان سائزنگ کرنی ہے تو ملازمین کی نہیں افسران کی ڈان سائزنگ کی جائے، پاکستان ریلوے میں کنٹریکٹ افسران اور بھاری معاوضوں پر تعینات کنسلٹنٹس کی تعیناتیوں پر پابندی لگائی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں