لہسن گلابی ، جی ایس ون اور لہسن ون کی منظور شدہ اقسام کی کاشت ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں شروع کر کے وسط نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

پیر 23 ستمبر 2019 13:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار زمین کی تیاری مکمل کرکے لہسن کی کاشت کاآغاز کر دیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ لہسن کی کاشت سے پہلے 20سے 25 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد کھیت میں ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دینا چاہیے جس کے بعد زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور دو سے تین مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر سہاگہ دے دینا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ لہسن کی کاشت ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں شروع کر کے وسط نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لہسن گلابی اور جی ایس ون لہسن ون کی منظور شدہ اقسام ہے جن کا صحتمند بیج شاندار فصل کا ضامن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بیج کی مقدار ، کھادوں کے استعمال اور دیگر معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ یا ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں