فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا

جمعہ 3 نومبر 2023 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) وفاقی حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ، فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہے جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے ۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔

ان بجلی چوروں کو77ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور33لاکھ71ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اب تک 1115بجلی چوروں کو29 لاکھ89ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ88لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔

ضلع جھنگ میں اب تک 357 بجلی چوروں کو12لاکھ 66ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ31لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔ ضلع بھکر میں اب تک 364 بجلی چوروں کو9لاکھ19ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ72لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع چنیوٹ میں 369بجلی چوروں کو 11لاکھ53ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ29لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔

ضلع خوشاب میں 118بجلی چوروں کو 3 لاکھ81ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ84لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع میانوالی میں 438بجلی چوروں کو9لاکھ 75ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ40لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ضلع سرگودھا میں 368بجلی چوروں کو8لاکھ 81ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ14 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔

ضلع ٹوبہ میں 271بجلی چوروں کو6لاکھ 42ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ31 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 55روزکے دوران مجموعی طورپر3435 بجلی چوروں کو93لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور43کروڑ22 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔بجلی چوری میں 3237گھریلو،102کمرشل،88زرعی،اور 8انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں ۔

فیسکو ریجن سی2777بجلی چوروں کو گرفتار اور 25کروڑ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3269بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوںاضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔فیسکو ریجن میں اب تک رننگ ڈیفالٹرز سی12کروڑ37لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 38کروڑ 67لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں ۔فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں