کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

جمعرات 13 اپریل 2023 18:16

فیصل آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2023ء) چیف ایگزیکٹو فیسکونے کہا کہ حکومتی ویژن کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے۔ اورکھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیس بک پرمنعقدہ ای کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)صارفین بجلی کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

صارفین کے نئے کنکنشزکی تنصیب،خراب میٹروں کی تبدیلی اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل انتہائی سرعت سے حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچوں سرکلز کو 100KVA کے 62ٹرانسفارمر جبکہ 50KVAکے 23ٹرانسفارمر جاری کردیئے ہیں جو دو فیز والے ٹرانسفارمر کی جگہ لگیں گے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو نے کہا کہ اسی طرح گھریلو صارفین کے31مارچ تک ادائیگی کرنے والے صارفین کے میٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ مقدس میں سحر افطار اورتراویح کے اوقات میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات پر صارفین کے مسائل گھر بیٹھے ایک کلک پر حل کئے جارہے ہیں۔ تمام آپریشن اور دیگر متعلقہ فیسکو افسران و سٹا ف ماہ مقدس میں صارفین کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ قسم کے مسائل کابھی جلد ازالہ کررہے ہیں تاکہ فیسکوکا صارف دوست کمپنی کا امیج برقرار رہے۔

انجنئیر بشیراحمد نے کہا کہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبر 0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118 اورفیسکو لائیٹ ایپ پر بھی صارفین اپنی شکایات چوبیس گھنٹے درج کراسکتے ہیں اورڈوبلیکیٹ بل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی آن لائن کچہری کے دوران فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،سرگودھا،میانوالی، خوشاب اور بھکر کے صارفین نے فیس بک پر مختلف نوعیت کے مسائل جن میں نئے کنکشنوں کی جلد تنصیب،پرانی اور خستہ حال تاروں کی تبدیلی،ٹرانسفارمر ز کی اپ گریڈیشن،خراب میٹروں کی تبدیلی سمیت وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد نے صارفین کے مسائل کے جلد ازالے کیلئے متعلقہ افسران کوفوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر فیسکوجنرل مینجر (کمرشل اینڈ کسٹمرو سروسز) غلام فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر118علی عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز شہباز محمود، ڈائریکٹر (کسٹمر کئیر اینڈ بلنگ) امداد اللہ اور ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ بھی موجود تھے جبکہ پانچو ں آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز بھی آن لائن موجو د تھے۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں