جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی: محبوب الزمان بٹ

مخلص ودیانت دار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اورقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہی:ضلعی امیر جماعت اسلامی

پیر 1 مئی 2023 22:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2023ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی مخلص ودیانت دار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اورقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی۔قوم حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ پی پی105میں عوامی رابطہ مہم دستک کے سلسلہ میںامیدوارپی پی105سیدخادم حسین شاہ بخاری،ثاقب فاروق بٹ،فخراعجازلونا،انجینئر افتخارعلی، عمیر فاروق گجر کے ہمراہ شہریوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کرسکتی ہے۔

جماعت اسلامی نے پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہداور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ایک طویل تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں۔کراچی میں دو دفعہ جماعت اسلامی کے میئر رہے جن کی کارکردگی اور امانت و دیانت ضرب المثل بن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیرجماعت سراج الحق کے پی کے میں پانچ سال تک فنانس منسٹر رہے ہیں ۔ورلڈ بنک جیسے عالمی اداروں نے ان کی کارکردگی اور دیانت کو سراہا ہے اس لئے جماعت اسلامی جیسی جمہوری ، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میںملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے ۔ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔قوم ملک کو اسلامی اور فلاحی بنانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کو آزادی، خود مختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے فرسودہ نظام اور ناکارہ، آزمودہ نااہل قیادت سے جان چھڑانا ہوگی۔ جماعتِ اسلامی ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کا انقلابی نظام لائے گی، جس سے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہوگی؛ پاکستان کے عوام، نوجوان خوشحال اور محفوظ ہونگے۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں