فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،مزید34بجلی چوردھر لئے گئے

89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور25لاکھ کے جرمانوں پر مشتمل بل جاری

منگل 13 فروری 2024 22:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روزمزید34بجلی چوردھر لئے گئے جن کو 89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور25لاکھ کے جرمانوں پر مشتمل بل جاری کئے گئے ہیں۔

فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میںپانچ ماہ سے زائد کے عرصہ میں مجموعی طورپر5998بجلی چوروں کوایک کروڑ44لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 65کروڑ90لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔بجلی چوری میں 5644گھریلو،183کمرشل ،154زرعی اور17انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے ۔

(جاری ہے)

فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 5535بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوچکاہے جبکہ 4801بجلی چوروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔

فیسکونے بجلی چوروں سے 45کروڑ78لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کر لی ہے۔فیسکوفرسٹ سرکل میں اب تک1465بجلی چوروں کو 37لاکھ31ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ47لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکوسیکنڈ سرکل میں 992بجلی چوروں کو 24لاکھ67ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور11کروڑ21لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکوجھنگ سرکل میں 679بجلی چوروں کو 20لاکھ83ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور8کروڑ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

فیسکوسرگودھا سرکل میں 872بجلی چوروں کو 18لاکھ53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ24لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکومیانوالی سرکل میں 1543بجلی چوروں کو 32لاکھ37ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ49لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکوٹوبہ سرکل میں447بجلی چوروں کو 10لاکھ31ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑ47لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں