زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

بدھ 7 فروری 2024 21:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب داخلے کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 17۔ فروری 2024ء ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیاء کے مطابق داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباوطالبات بی ایڈ میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ ایک ہزار روپے کا بینک چالان واؤچر اکاؤنٹ آفس مین کیمپس سے حاصل کر کے بینک میں کروائیں۔ مزید معلومات کے لئے 041-9330303 ایکسٹنشن 5001 پارس یا 041-9200161 ایکسٹنشن 3320 مین کیمپس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں