گھوٹکی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2018میں تاج محمد ٹانوری صدر منتخب ہو گئے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:58

سکھر۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) گھوٹکی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2018میں تاج محمد ٹانوری صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونیوالے انتخابات میں تاج محمد ٹانوری صد ر، محمد ابرہیم لاڑک نائب صدراول ، مختار کھنبڑو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہو گئے جبکہ دیگر امیدواران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے، جن میں سیکریٹری اطلاعات مظہر احمد صدیقی،محمد بخش گھنجو آفس سیکریٹری اورممبران ایگزیکٹو کونسل طفیل احمد حیرانی، اسدعلی شر، نصراللہ گڈانی، طاہر عباس چوہان، ظفر اقبال، ممتاز احمد آرائیں، غلام شبیر عاربانی اور محمد رمضان پیرزادہ شامل ہیں، پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان ، ایس یو جے کے صدر ظہیر خان لودھی و دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوںکو بھرپور طور پر انجام دیکر صحافیوں کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں