فروری میں شروع ہونے والی سندھ گیمز کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر

جمعہ 6 جنوری 2017 15:21

گھوٹکی ۔ 06 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ فروری سے سندھ گیمز شروع کر دی جائیں گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں عمران خان ایک اسپورٹس لیجنڈ ہے چلینچ سوچ سمجھ کر دوں گا مقابلہ میدان میں آمنے سامنے ہو گا۔ ان خیالات اظہار صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کے مسائل کی وجہ سے سندھ گیمز نہیں ہو سکی تھی مگر اب فروری سے سندھ گیمزشروع کر دی جائیں گی ۔

سندھ گیمز کراچی یا سندھ کے کسی اور شہر میں کرائی جائیں اس کا حتمی فیصلہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو ضلع گھوٹکی میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو سندھ بھر میں کرائی جائیں گی بارہ کلو میٹر کی اس ریس پر 1.2 ملین اخراجات آئیں گے جبکہ سندھ میں فٹ بال تھریٹکٹس لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انفراسٹیکچر میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے پورے سندھ میں نئی سہولتیں اسٹیٹ آف دی آرٹ لا رہے ہیں کھیلوں کے نئے پرانے منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبوں پر کام جاری ہے 2018 کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے انجیئرنگ ونگ کام کر رہی ہے تمام منصوبوں کو 2017 کے آخر میں مکمل کر لیا جائے گا صوبائی وزیر محمد بخش خان مہر نے کہا کہ میں اپنی کیبینیٹ کا واحد وزیر ہوں جس نے کارکردگی رپورٹ بنا لی ہے جبکہ کرکٹ وفاق کا سبجیکٹ ہے مگر ہم نے ترجیحی بنیادوں پر رکھا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک اسپورٹس لیجنڈ ہے چیلنچ سوچ سمجھ کر دوں گا اور مقابلہ آمنے سامنے میدان میں ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میرا تھن ریس کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ مہمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ میراتھن ریس میں کھلاڑی بن کر شرکت کریں تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں