9اور دسویں محرم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعرات 5 ستمبر 2019 20:38

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اس کے باوجود 9 اور دسویں محرم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں تاکہ شر پسند عناصر کو فساد پھیلانے کا موقع نہ مل سکی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں تشکیل دی گئی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اجلاس میں ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار اور شہباز رینجرز میرپور ماتھیلو کے ونگ کمانڈر کرنل جنید سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف مکتبہ فکر کے علما نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد ایام عاشورہ کے دوران ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہی. انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں صبر اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیتا ہے اس لئے ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہمیں مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہونا چاہیے تاکہ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں.

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایام عاشورہ کے دوران افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے کنٹرول روم کے نمبر 0723661782 پر اطلاع دی جائی. اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ لنجار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے متعلق فوری طور پر اطلاع دی جائے تو مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی اس لئے تمام مکتبہ فکر کے علما ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں. اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی�

(جاری ہے)

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں