چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر رنجیت کمار کے کلینک پر حملے کے خلاف میرپور ماتھیلو کے ڈاکٹرز کا احتجاج

منگل 5 دسمبر 2023 23:14

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر رنجیت کمار کے کلینک پر حملے کے خلاف میرپور ماتھیلو کے ڈاکٹرز کا احتجاج ، تمام نجی اسپتال بند ، ایس ایس پی گھوٹکی کی یقین دھانی پر ڈاکٹروں کا احتجاج ختم ، حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رنجیت کمار کی کلینک پر گزشتہ روز ہونے والے مبینہ حملے کے خلاف ڈاکٹرز ڈاکٹر میہر چند ، ڈاکٹر ستیوان ، ڈاکٹر اوم پرکاش ، ڈاکٹر جئے کشن، ڈاکٹر بھجن لال و دیگر نے ڈاکٹر رنجیت کمار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شاھد نامی شخص زوجہ کو قبل از وقت ڈلیوری پین ہونے کے باعث لیڈی ڈاکٹر سپنا کے پاس الٹرا سانڈ کرانے آئے ، جس کی نارمل رپورٹ پر وہ چلے گئے ، شام کو چار ساتھیوں کے ساتھ واپس آکر نجی اسپتال پر دہاوا بول کر مجھے پر بے رحمانہ تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کر فرار ہوگئے ، ہم نے اس سلسلے میں ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران سے ملاقات کرکے تفتیش سے آگاہ کیا جنہوں نے ہمیں انصاف کی یقین دھانی کرائی ہے جس پر ہم نے اپنے کلینک کھول دیئے ہیں تاکہ عام مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں