قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے مختصرمدت میں بین الاقوامی سطح پراپنامقام بنایاہے، ڈاکٹرآصف خان

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان نے کہاہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کارکردگی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہورہی ہے جس کا کریڈٹ فیکلٹی ،یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء کے سر جاتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے آ ئی یو ،یوایس ایڈ اور عورت فاونڈیشن کے اشتراک سے غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے جاری گرانٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قراقر م انٹر نیشنل یونیورسٹی میں خواتین کو جو سہولیات میسر ہیں وہ دیگر یونیورسٹیوں موجود نہیں ہے۔ یہاں پر خواتین ہرنصابی وغیر نصابی سرگرمیوںمیں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور یونیورسٹی ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے آئی یوکی کارکردگی اور پہچان کو بہتربنانے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ طلباء بھی اپنا کردار ادا کرے کیونکہ طلباء یونیورسٹی کے سفیر ہیں۔

ان کی کارکردگی یونیورسٹی کی کارکردگی شمار ہوتی ہے۔ لہٰذا طلباء ہر سطح پر یونیورسٹی کی بہتر نمائندے بنے، تاکہ یونیورسٹی کے حوالے سے اگر کہیں منفی تصور پایاجاتاہے تو وہ ختم ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہKIUنے مختصر مدت میں قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنا نام اور مقام بنایا ہے، یہاں کے باشعور طبقے کو جس کا ادراک بھی ہے۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فکلیٹی آف سوشل سائنسز ٖڈاکٹر محمد رمضان اورمینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس نے کہاکہ عورت فاونڈیشن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،جنہوں نے صنفی مساوات کے حوالے سے کے آئی یو کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر آج سے باقاعدہ کام کا آغاز ہوا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ اور عورت فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس اہم پروگرام کیلئے KIUکا انتخاب کیا۔تقریب میں یونیورسٹی لائف سائنسز کی ڈین ڈاکٹر عارف النساء نقوی سمیت سینئرمینجمنٹ ،فیکلٹی اور طلباء کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں