کیوآئی یو اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ہفتہ 18 نومبر 2017 15:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کیو آئی یو ) اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل احمد، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ڈائریکٹر کیوای سی میر تعظیم اختر ، ڈائریکٹر کالجز منظور کریم سمیت ورکشاپ کے ریسورس پرسنز اور دیگر نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں کالجز میںنظام تعلیم اور معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی طرف خسوصی توجہ دی جائے ۔ انھوں نے حاضرین سے کہاکہ انسان کیلئے سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ، آج آ پ جو سیکھیں گے وہ کل قوم کا سرمایہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کیوای سی میر تعظیم اخترنے کہا کہ مذکورہ ورکشاپ کا اہتمام کرنے میں ہائرایجوکیشن کمیشن کا نہایت اہم رول رہاہے،ان کے تعاون کے بغیر شاید اس نوعیت کے تربیتی ورکشاپ ممکن نہیںتھی۔

انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم میں معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ معیار تعلیم کو برقرار رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کے آئی یوکی طرح ڈگری کالجز میں بھی کوالٹی سیل قائم کیا جائے تاکہ کالجز میں معیار تعلیم یقینی ہو۔ رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے کہاکہ دو سالہ بیچلر پروگرام کا خاتمہ اور بی ایس چار سالہ پروگرام کا اجرا ء ایک قومی پالیسی ہے۔

اس پر ہم نے من و عن عمل کرناہے۔ کالجز میں اس پروگرام کے اجراء سے یہاں کے کالجز بھی ہائرایجوکیشن کمیشن کے دھارے میں شامل ہوجائیں گے۔ جس سے نہ صرف کالجز کو ایچ ای سی کی طرف سے مدد ملے گی بلکہ کالجوں میںدی جانیوالی تعلیم پر ایچ ای سی بھی نظررکھے گی۔ ورکشاپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز منظور کریم نے کہاکہ بی ایس چار سالہ پروگرام کے بارے میں بہت سے تحفظات تھے ۔ بہت سے خدشات تھے لیکن اس پانچ روزہ ورکشاپ نے ان تحفظات اور خدشات کو ختم کردیا ہے۔ اب بی ایس چار سالہ پروگرام کے اجراء سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس کا کریڈٹ کے آئی یو اور ہائرایجوکیشن کمیشن کو جاتا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں