دور دراز علاقوں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، حافظ حفیظ الرحمن

موبائل ہسپتال کسی بھی علاقے میں ناگہانی قدرتی آفات کی صورت میں بھی صحت کے سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اصلاحات کئے گئے ہیں ان اصلاحات کے تحت موبائل ہیلتھ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہاہے موبائل ہسپتال کے قیام سے دور دراز علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو صحت کے سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کئے جاسکیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 23 جنوری 2018 21:31

دور دراز علاقوں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے دور دراز علاقوں اور قدرتی آفات کی صورت میں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ کے خصوصی اصلاحات کے تحت موبائل ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 5جدید موبائل ہسپتال سے آغاز کیا جارہا ہے۔

موبائل ہسپتال لیبارٹری، ایکسرے اور تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں عوام کو تمام طبی سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ مختلف اضلاع کے بالائی علاقوں میں جہاں ہسپتال کی سہولت موجود نہیں ہے ان بالائی علاقوں میں جدید موبائل ہسپتال سرجن اور درکار سٹاف کے ہمراہ ہفتہ واربنیادوں پر صحت کے سہولیات کی فراہم یقینی بنانے کیلئے وزٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

موبائل ہسپتال کسی بھی علاقے میں ناگہانی قدرتی آفات کی صورت میں بھی صحت کے سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اصلاحات کئے گئے ہیں ان اصلاحات کے تحت موبائل ہیلتھ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ موبائل ہسپتال کے قیام سے دور دراز علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو صحت کے سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کئے جاسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے موبائل ہسپتال وین کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو ای پی آئی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے موبائل ہسپتال وین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے عوام کو صحت کے جدید سہولیات کی فراہمی ان کے دہلیز پر یقینی بنانے کے تہیہ کر رکھا ہے اس حوالے سے اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کارڈک ہسپتال، کینسر ہسپتال، ایم آر آئی مشین جیسے منصوبوں کی منظوری دی۔ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں