عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، حافظ حفیظ الرحمٰن

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:27

عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، حافظ حفیظ الرحمٰن
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے محکمہ صحت، تعلیم اور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میں قائم انڈومنٹ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے جمعرات کے روزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، نادار اور مستحق مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے محکمہ صحت میں انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،انڈومنٹ فنڈ کے استعمال کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں حتمی پالیسی کی منظوری دی جائے گی تاکہ نادار اور مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں بھی انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ایسے ہونہار طالب علم جو مالی وسائل نہ رکھنے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کی مدد کی جائے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ کابینہ اجلاس میں پالیسی کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کے طالب علم انڈومنٹ فنڈ سے مستفید ہوںگے۔ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میں بھی انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں