وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی عوامی مسائل کے حل کی ہدایت

پیر 17 دسمبر 2018 17:18

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی عوامی مسائل کے حل کی ہدایت
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت کے حلقہ3میں آٹے کی کمی ، واٹر سپلائی گاہکوچ کے ملازم کو تنخواہ کی عدم ادائیگی، چلاس ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضہ کی ہلاکت اور نگر ہوپر میں بیوہ اور یتیم کی اراضی پر قبضے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی ہے کہ بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین ہتھیانے کے حوالے سے معاملہ کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ ڈائریکٹر اور ایم ایس چلاس کو بھی ہدایت کی ہے کہ گائنا کالوجسٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ کی ہلاکت کے واقعہ کی انکوائری کی جائے اورحلقہ 3گلگت میں کوٹے کے مطابق آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں