میونسپل انسپکشن ٹیم نے عوامی شکایت پر رینکچن بیکری سیل کردی، 8 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) میونسپل انسپکشن ٹیم نے عوامی شکایت پر رینکچن بیکری سیل کردی، 8 ہزار روپے جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق کشروٹ کے رہائشی نعیم احمد کی شکایت پر میونسپل مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا کامیاب چھاپہ،مضر صحت کیک کھلانے پر رینکچن بیکری کے مالک پر 8ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا گیا،بعد ازاں بچوں کے والد کی جانب سے معاف کرنے پر فیکٹری کی سیل کوکھول دیا گیا،والد نعیم احمد نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی سالگرہ پررینکچن بیکری سے شام کو کیک لیکر گھر گیا۔

(جاری ہے)

کیک کھانے کے بعد بچوں سمیت گھر والوں کی حالت خراب ہوئی تو فوری سٹی ہسپتال پہنچے بروقت علاج سے بچے اب خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے فوری کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون وقت کی ضرورت اور معاشرے کی ضرورت ہے‘ دو نمبر،ناقص،غیر معیاری اور صفائی نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ہم اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں