ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کی زیر صدارت اجلاس

اتوار 16 جون 2019 23:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر گلگت / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹو ڈی خنجراب سائیکل ریس کو کامیاب بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اے سی گلگت، اے ڈی سیاحت، تحصیدار گلگت نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ ٹو ڈی خنجراب سائیکل ریس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ٹر یفک کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے ایس پی ٹریفک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27جون 2019سے ریلی شروع ہوگی ۔ ٹریفک کے حوالے سے پلان تیا ر کر کے پیش کریں تاکہ سائیکل ریس کرنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہوسکے ۔ڈی سی گلگت نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی سکیورٹی اور سہولیات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر علاقے کو مزید پر امن بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم رہے اور ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے ملکینوں کو اچھا اورسازگار ماحول موثر ہو۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ اداروں کے زمہ داران نے اس حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی جس کی روشی میں ڈی سی گلگت نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں۔ ڈی سی گلگت نے مزید ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو دی کے تمام ٹھکیداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی خاص کر چاینئز با شندوں کو ہوم ڈپارمنٹ گلگت بلتستان کے اجازت کے بغیر کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں شامل نہ کریں اور نہ اس حوالے سے ان کودعوت دے۔

خلاف ورزی کر نے والوں کے ستاھ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاقے میں کام کر نے والے چائینیزکے حوالے سے کہا کہ وہ لوگ غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کریں اگر ضروری ہو تو متلعقہ پولیس تھانے کو اطلاع دے۔ڈی سی گلگت نے ہوٹل مالکان سے کہا کہ وہ غیر ملکی سیاحوں کو رکھنے سے پہلے سیکورٹی کیمرے،سیکورٹی کارڈس اور ہوٹل کی چاردواری کو باضابتہ طور پر باڑ لگا ئیں۔

اور مزید کہا کہ وہ تمام غیر ملکی و ملکی سیاحوں کی تفصیلات اپنے رجسٹر میں درج کریں جس کو باقائدہ چیک بھی کیا جائے گا۔انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی باشندے کو اور خاص کر چائینیز باشندوں کر اپنے گھروں میں قیام نہ کروائے۔اور ایسا کر نے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی گلگت نے گلگت شہر کے خستہ حال سٹرکوں کو جلد از جلدری کارپٹنگ کرنے کی تعمیرات عامہ کے زمہ داران کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں ہیں۔

ڈی سی گلگت نے گلگت شہر میں روڈ کارپٹنگ کا کام تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت،اے سی گلگت اور تحصیلدار گلگت کو ان کاموں کی نگرانی پر مامور کیا ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹ پیش کر ینگے اگر کوئی ٹھکیدار دوران کام سستی کا مظا ہرہ کرے تو اس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت شہر کو خوبصورت ماڈل شہر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔

شہر میں ایسے مقامات موجود ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان پر کام کے بعد سیاحوں کے لئے ان مقامات کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کام میں صرف حکومت کی ہی زمہ داریاں نہیں بلکہ اس میں عوام کی زمہ د اری بھی سرے فرست ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ سٹر کوں کی ری کارپٹنگ کے بعد سٹرکوں پر کھدائی کا کام ہر گز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں