پریس فائونڈیشن اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے انشورنس پالیسی تیار

اخبارات کے اشتہارات ورکروں کی تنخواہوں سے مشروط ہوگی، سیکر یٹری اطلاعات گلگت بلتستان محکمہ اطلاعات نے اخبارات کے اشتہارات کے بقایاجات کے مد میں کروڑوںروپے ادا کردئیے ہیں ، فدا حسین

منگل 18 فروری 2020 23:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس فائونڈیشن اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے انشورنس پالیسی تیار،اخبارات کے اشتہارات ورکروں کی تنخواہوں سے مشروط ہوگی اور ورکرز کی ماہانہ تنخواہ بنیادی اجرت کے مساوی ہوگی۔ محکمہ اطلاعات نے اخبارات کے اشتہارات کے بقایاجات کے مد میں کروڑوںروپے ادا کردئیے ہیں، ماہ جنوری تک کے بلات بھی محکمہ فنانس کو ارسال کردئیے ہیں ریلیز ملتے ہی تمام اخبارات کے بقایاجات ادا کردئیے جائیں گے اشتہارات کی پالیسی 2018 میں منظور ہو چکی ہے جس کے تحت اشتہارات کی تقسیم اور بلات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر مشیر اطلاعات شمس میر کی سرپرستی میں محکمہ اطلاعات نے گلگت بلتستان کے صحافیو ں کیلئے پریس فائونڈیشن اور میڈیا ورکرز کیلئے انشورنس پالیسی تیار کرلی ہے پریس فاونڈیشن اور انشورنس پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ عملدرآمد ہوگا ۔

انہو ں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ محکمہ اطلاعات نے اخبارات کے اشتہارات کے بقایاجات کے مد میں کروڑوں سے زائد کی ادائیگی کی ہے جبکہ اخبارات کو اشتہارات کے مد میں جنوری تک کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے بلات محکمہ فنانس کو بھجوا دیئے گئے ہیں منظوری ملنے کے بعد جنوری تک کی ادائیگی ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ورکنگ صحافیوں کے لئے ورکشاپس نہایت ہی ضروری ہیں محکمہ اطلاعات صحافیوں کیلئیتربیتی ورکشاپ یقینی بنانے کے لئے بھی پالیسی مرتب کررہی ہے بہت جلد تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شروع کریںگے تاکہ صحافیوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں