چلاس میں ن لیگ کا جلسہ، اندھیرا ہونے پر کھمبے میں کنڈا ڈال کر بجلی چوری

چلاس جلسے میں منتظمین نے بجلی کا کوئی بندوبست نہیں کیا، اندھیرا ہوا تو قریبی کھمبے میں تار ڈال کر بجلی کا کنکشن لگایا گیا، بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 8 نومبر 2020 17:43

چلاس میں ن لیگ کا جلسہ، اندھیرا ہونے پر کھمبے میں کنڈا ڈال کر بجلی چوری
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چلاس جلسے میں بجلی چوری کرنے کا انکشاف ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں منتظمین نے بجلی کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں کیا ہوا تھا، اندھیراہونے پر کھمبے میں تار ڈال کر بجلی کا کنکشن حاصل کیا گیا۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران روشنی کم ہونے پر بجلی چوری کی گئی، بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان جلسے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک تھے اور ان کی موجودگی میں بجلی چوری کی کارروائی کی گئی ہے ۔ چلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت میں کینسر ہسپتال، سڑکیں اور ایئرپورٹ بھی میاں نواز شریف نے بنائے ہیں ۔ گلگت اور پاکستان کی خوشخالی کے لیے آپ کو نواز شریف کا ساتھ دیناہوگا ، جو لوگ لوٹے ہیں ان کو اسی جگہ رکھنا چاہیے جو ان کی جگہ ہے ، وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف ان انتخابات میں نئی روایت شروع کریں اور انہیں ووٹ نہ دیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جعلی حکومت جلد جانے والی ہے۔ آپ نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا، اس الیکشن میں بھی شیر کے نشان کو جتوائیں تاکہ ہم گلگت کی فلاح کے لیے مزید کام کر سکیں، آپ نے ووٹ بھی ڈالنا ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔ اس الیکشن میں کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں