گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کیلئے اضافی نشست کا اعلان کیا جائے گا،انجینئر امیر مقام

ہفتہ 11 مئی 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر امور ِکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کے لیے اضافی نشست کا اعلان کیا جائے گا، ہنزہ پاکستان کا ایک خوبصورت خطہ ہے، یہاں کے لوگوں کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عطا آباد کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطا آباد پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے ہنزہ لوڈ شیڈنگ فری ضلع بن جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت ،پیار اور محبت دی اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری و ساری رہے گا ۔کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے دل و جان سے کوشش کریں گے۔ انجینئر امیر مقام نے ناصر آباد میں بھی عمائدین اور کارکنان سے ملاقات کی ، ان کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں