گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لو ڈ شیڈنگ کا مکمل خا تمہ ہو جائے گا،اقبال حسن

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و تعمیرات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں توانا ئی بحران مکمل ختم کر نے کیلئیسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اہم اور میگا منصو بے منظور ہو چکے ہیں ۔اس حو الے سے نلتر فیز 1میں 14میگاواٹ کا ہا ئیڈ رو پاور پلا نٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور نلتر فیز 2اور 16میگاواٹ پر کام کا آغاز بہت جلد متوقع ہے ۔

شغر تنگ پاور پراجیکٹ اور پھنڈ ر پاور پرا جیکٹ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگاجس سے گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی ، اس منصوبوں کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ یہاں کے موسمی حا لات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کی جار ہی ہے،سردیوں اور گرمیوں کے موسم میں پا نی سے پیدا ہو نے وا لے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات اس منصو بے میں شامل ہیں ، پھنڈر اور شغر تھنگ منصوبے کے علاوہ ہر پو ، عطا ء آ باد ، لیک ریزوٹ اور ہنزل پاور پرا جیکٹ بھی توانائی بحران ختم کر نے کے منصوبے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان منصو بوں کی تکمیل کے بعد گلگت بلتستان سے نہ صرف لو ڈ شیڈنگ کا مکمل خا تمہ ہو گابلکہ یہاں صنعتی یو نٹ کا قیام بھی عمل میں آ ئے گا۔ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان ڈسٹر کٹ ہسپتال سکردو کے عمارت مرمت کیلئے بھی فنڈ فراہم کررہی ہے , وہ گلگت میں میڈیا کے نمئندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔حکو مت عوام کو در پیش مسائل کی حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ، ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے محکمہ صحت کو خصوصی ہدایات دی جا چکی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا سکی ۔

صو با ئی حکو مت چاہتی ہے کہ عوام کو وہ تمام وسائل اور سہولیات حاصل ہوں جو ملک کے دیگر شہر وں کے عوام کو میسر ہیں ۔ حکو مت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور الحمد اللہ ہم عملی میدان میں کا م کررہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سو لڈ ویسٹ مینجمنٹ کا دائرہ کار بہت جلد سکردو اور دیا مر تک پھیلا یاجا رہا ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وژن کی روشنی میں یہ ادارہ اپنا دائرہ کار بڑھا رہا ہے اور ایک کمپنی کی صورت میں دیامر ، سکردو اور بعد ازاں دیگر شہروں میں سولڈ ویسٹ کا ادارہ ماحول کی حفاظت کے لیئے کام کرے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں