معاشرتی برائیوں کے روک تھام کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

بدھ 14 نومبر 2018 14:33

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتما م کیاگیا، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آگاہی مہم کا انعقاد کرنے کا مقصد افراد کی سمگلنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔انسانی اسگلنگ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی مہم کا اہتمام کے آئی یوکے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ ۔

(جاری ہے)

یو این او ڈی سی و ایف آئی اے کے باہمی اشتراک سے رکھا گیا تھا۔آگاہی مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ معاشراتی برائیوں کے سدباب کے لیے طلباء اپنا کردار ادا کریں ۔برائیوں سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی برائیوں سے بچنے کے حوالے سے ترغیب دے۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں موجود ہر فرد برائیوں کو روکنے میں ذمہ دار ہے مگر بحیثیت طلباء آپ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں