ضلعی انتظامیہ سکردو نے ویسٹ ڈیمپ سائٹ کا مستقل بندوبست نہ کیا تو مجبورا سکردو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آپریشنل کام بند کر دے گی، حاجی ذوالفقار احمد

ہفتہ 15 جون 2019 15:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) سیکرٹری /ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ سکردو نے ویسٹ ڈیمپ سائٹ کا مستقل بندوبست نہ کیا تو مجبورا سکردو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنی آپریشنل کام بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔صفائی کے بعد جمع ہونے والا ٹنو ں والا کچہرہ،کوڑا کرکٹ ڈیمپ کلیکشن کرنے ایک سنگین مسلہ بنتا جارہا ہے دوسری طرف عوام اور لکھاری حضرات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو پر طنزیا اور نازیبا الفاظ کا استعمال ناقابل برداشت ہے ہم اپنے ادارے کی تزلیل برداشت نہیں کرسکتے اور جبکہ مہذب قوموں کا شیوہ نہیں کہ وہ اپنے اداروں پر کبھی تنقید کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3،4 مہینوں سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو کو ویسٹ ڈیمپ کرنے کے لئے سنگین مشکلات کا سامنا ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا تو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو کو انڈر گراونڈ کردیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اور سماجی انجمنیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈمپ سائٹ کے مسئلے کی وجہ سے سکردو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناکام بنانے کی ناکام سازش ہے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا علاقے میں صفائی کی بہتری اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ایک تحفہ ہے جسے کسی صورت ناکام نہیں کیا جاسکتا ہے ۔گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ اس مسئلے کے حل کے لئے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا ہے انشاء اللہ بہت جلد مسئلے کا کوئی حل نکلے گا اگر ایسا نہیں ہوا تو سکردو ویسٹ منیجمنٹ کی آپریشنل کاروائیاں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی جائیں گی ڈمپ سائٹ دریا کنارے ہونے کی وجہ سے عوا م سماجی تنظیمیں بار بار اعتراضات کے بعد کچہرہ تلف اور ڈمپ کرنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کچہرہ ڈمپ کرنا بند کردیا گیاہے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو کے آپریشنل کاروائیاں شدید متاثر ہوئیں ہیں ایسے میں ادارہ کیسے کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری،اور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل بورڈ، کمشنر بلتستان ڈویژن ڈپٹی کمشنر سکردو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم مسئلے کے حل کے لئے جی بی لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ٹنوں کے حساب سے جمع ہونے والا ویسٹ کو ٹھکانہ لگایا جاسکے اور سکردو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی احسن طریقے سے عوام کی خدمت جارین رکھ سکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سکردو کے لئے ویسٹ ڈمپ سائٹ کا مسلہ جلد حل کریں گے تاکہ سکردو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بلاتعدل کام جاری رکھ سکے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں