گلگت ، محکمہ جنگلات کے سابق اورحاضرسروس ملازمین کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر

جمعرات 12 اپریل 2018 13:25

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو سب آفس گلگت نے محکمہ جنگلات کے دو سابق افسران ،ایک حاضر سروس افسر اور دو ماتحت ملازمین کے خلاف نیب کورٹ گلگت میں ریفرنس داخل کر دیا، نیب کے علاقائی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کے خلاف ریفرنس داخل کیا گیا ہے ان میں سابق کنزرویٹر فارسٹ گلگت محمد اسماعیل ظفر، سابق رینج فارسٹ آفیسر قدر دان، ڈویڑنل فارسٹ آفیسر استور سلیم اللہ خان اور دو دیگر ملازمین مسکین فقیر اور ریاض حکیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان افسران اورماتحت ملازمین پر ضلع دیامر کے علاقوں منار اور مخلی کے جنگلات میں غیرقانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی کی ترسیل کا الزام ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ٹمبر ڈسپوزل پالیسی 2013 کی خلاف ورزی کی ہے جس سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں