اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے ہوٹلوں پر چھاپے، ضروری حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد

پیر 10 دسمبر 2018 14:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سعید علی اصغرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) اعجاز قاسم نے ہنزہ کے مختلف بڑے ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ضروری حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کریم آباد اور علی آباد کے مختلف ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائدکئے جبکہ ہنزہ ایمبیسی ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر ہوٹل مالکان کو وارننگ دی کہ دو ماہ کے دوران ہنزہ میں گیس سلینڈر کی وجہ سے 5 واقعات پیش آئے ہیں جن میںقیمتی جانی نقصان ہوا۔ اے سی ہنزہ نے غفلت برتنے والے ہوٹل مالکان کو جرمانے کئے جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بے احتیاطی گیسٹ رجسٹر مینٹین نہ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہوٹل مالکان کو متنبہ کیا ہے سیاحوں کو بغیر سہولیات ہوٹل میں قیام کرنے کی صورت میں ہوٹل مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں