وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کا حراموش جوٹیال کا دورہ، پل ٹوٹنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات

منگل 20 اگست 2019 17:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے حراموش جوٹیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حراموش جوٹیال میں ٹوٹے ہوئے پل کا معائنہ کیا اور پل ٹوٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات عامہ خادم حسین اور چیف انجینئر رشید احمد، ڈی سی گلگت، ایڈیشنل کمشنر اور کمیٹی کے دیگر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے حراموش جوٹیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات کے لئی2کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور اس حادثے کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حراموش داسو سے جوٹیال تک روڈ کے لئے 50لاکھ روپے بھی دینے کا اعلان کیا اور لکڑی کے پل فوری طور پر مر مت کرکے بحال کرنے کی ہدایت اور اس کی جگہ آر سی سی پل بنانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے لواحقین کے لئے مالی امداد اور ایک نوکری بھی دینے کا اعلان کیا۔ حراموش داسو میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ خراموش کٹوال تک سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے جس کے لیے 22کروڑ کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا دور دورہ ہوگا اور داسو، جوٹیال اور باچی گائوں کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ داسو حراموش میں گرلز سکول بھی بنوایا جائے گا اور تعلیمی سہولیات کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں