شہر میں تجاوزات اور گرانفروشی ناقابل قبول ہے ،اسسٹنٹ کمشنر گلگت

پیر 24 فروری 2020 23:34

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات اور گرانفروشی ناقابل قبول ہے، مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیمیں روزانہ کارروائیاں کررہی ہیں جس کے حوصلہ افزاء اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، سرکاری معاوضہ جات کی وصولیوں کے باجود اراضی واگزار نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ اس سے قبل انہوں نے روزانہ کی بنیادں پر تحصیلدار، مجسٹریٹس، چیف کوآپریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت، میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر سمیت دفتری مختلف شعبوں کے انچارج ملازمین سے کہاکہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے خدمت کو عبادت سمجھ کر کریں، وقت پر حاضری یقینی بنائیں تاکہ مشکلات کے حل کیلئے سرکاری زمہ داریاں احسن انداز میں نبھاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ گلگت عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے عوامی حلقوں سے استدعا کی ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو خبر دار کریں اور شکایات الفا کنٹرول میں درج کرادیں۔ تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کر سکے، عوامی شکایا ت کی فوری ازالے کرسکیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں