سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد کا نلتر میں دو نوجوانوں کے قتل کے واقعے پر گہرے رنج کا اظہار

جمعہ 29 مئی 2020 21:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے نلتر میں دو نوجوانوں کے قتل کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں پورے علاقے میں امن کی بہتر فضا قائم رہنے کے بعد اسے پہلا اندوہناک سانحہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے توقع ظاہر کی ہے کہ صوبائی حکومت اس طرح کے شر پسندوں کی سر کوبی کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گی تاکہ آنے والے دنوں میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے پائے۔

سپیکر نے دہشت گردی کے شکار ہونے والے ان بے گناہوں کی مغفرت کے لئے دعا کی اور ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے سینئر صحافی راجہ عادل غیاث کی ناگہانی موت پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک اچھے پروفیشنل صحافی سے محروم ہو گیا۔ سپیکر نے راجہ عادل غیاث کے پسماندگان اور خاندان کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں