چلاس تھک فرواٹ اور تھور بڑگاہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:37

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء)چلاس تھک فرواٹ اور تھور بڑگاہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھک فرواٹ کے جنگل میں آگ لگی ہے، محکمہ جنگلات کے حکام آگ بجھانے کیلئے پہنچ گئے تاہم آخری اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ادھر تھور بڑگاہ کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہے ۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت جنگلات کا تحفظ یقینی بنائے اورآگ لگانے والے عناصر کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں