چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ سمیت دیگر ججز نے باقاعدہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ سمیت جسٹس ملک عنایت الرحمن ،جسٹس جوہر علی اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے  حلف لینے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا  ہے۔ چیف جسٹس نے نو تعینات ججز کے ہمراہ ماتحت عدلیہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے تمام ملازمین اور ججز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کورٹ میں  ججز کا کورم مکمل ہو گیا ہے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کام  کرینگے,لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی  یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،  لوگوں کا عدلیہ پر جو اعتماد ہے اس کو مزید مضبوط  بنانے کے لئے کام کرینگے تاکہ قانون کی حکمرنی برقرار رہے،  مظلوم کو حق ملے کیونکہ عدلیہ کا بنیادی کام لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے اور یہی ہماری اولین ترجیح اور بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔

  گلگت بلتستان کی عدلیہ رول ماڈل ہے اور رہےگی۔ چیف جسٹس علی بیگ نے نوتعینات ججز کے ہمراہ ماتحت عدلیہ اورچیف کورٹ کے تمام ذیلی دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا، ملازمین کو وقت کی پابندی سمیت مزید محنت اور لگن سے انصاف کی فراہمی کے لئے کام کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں