صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کےلئے اٹھوس اقدامات کررہی ہے ،محبوب علی خان

بدھ 19 جنوری 2022 16:33

استور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی محبوب علی خان نے کہا  ہے کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کےلئے اٹھوس اقدامات کررہی  ہے  ماضی میں تعلیم اور صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آج ان شعبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پڑ رہی ھےؕ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر کام تیزی سے جاری ھے حکومت ان شعبوں پرکسی قسم کی کوئی کمی نہیں رکھے گی ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیکر لوگوں کی مشکلات دور کریں تعلیم اور صحت کے مسائل بڑے پیچیدہ ہیں ان کے حل کےلئے پہلی مرتبہ سنجیدہ کوششیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ھے اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔


متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں