ضلعی انتظامیہ دیامر نے چلاس میں علماء صحافی اور یوتھ تنظیموں کیساتھ بلڈ ڈونیشن کمپیئین شروع کر دی

ہفتہ 13 اگست 2022 14:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ دیامر نے چلاس میں علماء صحافی اور یوتھ تنظیموں کیساتھ بلڈ ڈونیشن کمپیئین شروع کر دی۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے خون کا عطیہ دے کر بلڈ ڈونیشن کمپیئین کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ خون عطیہ کرنا انسانیت کی بہترین خدمت ہے،دیامر کے نوجوان،یوتھ علماء اور صحافی اس کمپیئین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایم ایس ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس سرجن ڈاکٹر اقبال نے ہیلتھ سٹاف سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس کمپئین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں