صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن منگل کو یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کریں گے

پیر 25 مارچ 2024 22:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن (کل) منگل کو گلگت شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کریں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سابق وزیر اعلی یوٹیلیٹی سٹورز میں وفاقی حکومت کی طرف سے مختلف اشیاء پر دی گئی سبسڈی والے اجزاء کی موجودگی کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی اپنے دورے کے دوران ریاستی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی پر عوام سے براہ راست گفتگو بھی کریں گے۔حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے تینوں ڈویژن اور 10 اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلعوں کے یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کریں اور وزیر اعظم کی صرف سے دی گئی سبسڈائز اشیاء کی یوٹیلیٹی سٹورز پر موجودگی کا جائزہ لیں اور عوام سے براہ راست رائے کا جائزہ ویڈیو رپورٹ بھی فوری طور پر مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل بھیج دیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں