قراقرم یونیورسٹی،محکمہ زراعت کے تعاون سے شجر کاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بدھ 27 مارچ 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت مین کیمپس کے مختلف حصوں میں پودے لگائے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق مہم کو ’آئیں سرسبز بنائیں‘ کا عنوان دیا گیاہے۔ شجرکاری مہم فیز ٹو میں ڈین ڈاکٹر خلیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اقبال حسین،پرووسٹ ڈاکٹر قمرعباس،ڈپٹی پرووسٹ سلیمہ سلطان،یونیورسٹی انتظامی وتدریسی آفیسران،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران سمیت طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے مختلف ایریاز اور ڈیپارٹمنٹس کے سامنے،گرلز ہاسٹل،نیوبوائز ہاسٹل، نیا بوٹینیکل اور فاریسٹ نرسری، انجینئرنگ بلاک سمیت دیگر جگہوں پر پھل دار درخت لگائے گئے۔محکمہ ذراعت گلگت کی طرف سے 90 فراہم کئے گئے جن میں زیتون،لیموں اور دیگر پھل دار درخت شامل تھے۔محکمہ ذراعت گلگت کی طرف سے پھلدار درختوں کی فراہمی پر محکمے کا شکریہ ادا کیا۔شجرکاری مہم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈین ڈاکٹر خلیل احمد نے بہتر ماحول کے قیام،قدرتی آفات کے دوران نقصانات میں کمی کے حوالے سے درختوں کے کردار اور پھلدار درخت لگاکر ذرائع آمدن بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی بات کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں