گلگت بلتستان میں تعمیراتی لکڑی کی نقل وحمل پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی گئی ہے،وزیرجنگلات عمران وکیل

جمعرات 23 فروری 2017 18:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں سوئٹزرلینڈ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی سکیموں کاجال بچھادیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اسمبلی ممبران وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن پرمکمل اعتمادکرتے ہیں اوران کی زیرنگرانی وزراء اوراسمبلی ممبران اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران وکیل نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تعمیراتی لکڑی کی نقل وحمل پرغیرمعینہ مدت تک پابندی لگادی گئی ہے ۔گلگت بلتستان میں لکڑی کوباقاعدہ پرمٹ کے ذریعے لانے کی اجازت دی جارہی تھی مگربعض ٹمبرمافیانے اس سے فائدہ اٹھاکرکاروباربنادیا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے جنگلات سے لکڑی کا بے دریغ استعمال کرکے جنگلات کوتباہ کردیا جس کی وجہ سے ہم نے لکڑی کے نقل وحمل پر مکمل طورپابندی عائد کردی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گلگت بلتستان میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کرنے والے افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کسی کوبھی جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں