گوجرہ،نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی

پیر 28 ستمبر 2020 17:07

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ علاقہ دستگیر کالونی میں کھتیوں میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔بعد ازاں لاش کی شناخت محمدذوہیب سکنہ حمزہ سٹی گوجرہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کے ورثاء نے لاش ملنے کے بعد کوئی قانونی کارروائی نہیں کروائی اور پولیس کا کہنا کہ ورثاء کے مطابق متوفی کو نشہ کی بھی عادت تھی اور ہوسکتا ہے کہ نوجوان کو قتل کرکے پھینکا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں